خاص درجہ حرارت پر چلنے والی تیز رفتار ٹرین متعارف

چین نے ٹرین سازی میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

چین کی ٹرین ساز کمپنی سی آر آر سی ٹانگ شان کمپنی لمیٹڈ نے حال ہی میں ایک نئی قسم کی تیز رفتار ٹرین تیار کی ہے جو مختلف ریل سسٹمز پر تیز رفتاری کے ساتھ چل سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی اس ٹرین کو بین الاقوامی روٹس پر ریل کے مختلف سسٹمز کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس سے ریل کا بین الاقوامی سفر زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرین منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت میں چل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں