سندھ پنجاب میں روئی کی قیمتوں میں کمی

کاروباری ہفتے میں روئی کی فی من قیمت پنجاب میں600 سندھ میں400 روپے کم ہوگئی۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق پنجاب میں چھ سو روپےکمی کے بعد روئی کی فی من قیمت 8700 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ میں روئی کی فی من قیمت 400 روپے کم ہوکر 8400 روپے ہوگئی ہے۔

احسان الحق کے مطابق برآمدکندگان کے لئےکپڑا تیار کرنے والی پاور لومز فیکٹریاں کے پاس آئندہ دو مہینوں کے لئے کام ہے، جبکہ دھوپ نکلنے کے بعد نئی چنائی بہتر ہورہی ہے، ا س لئے کاٹن سیزن اچھارہنے کی توقعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں