پاکستان میں ایک انڈسٹری پیچھے رہ گئی ہے جو شپنگ انڈسٹری ہے، مشیر تجارت

مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک انڈسٹری پیچھے رہ گئی ہے جو شپنگ انڈسٹری ہے۔مشیر تجارت رزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شپنگ انڈسٹری کی پالیسی بن گئی ہے، اُمید ہےکہ اب یہ ترقی کرےگی۔

وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ جو شپنگ کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگی اس کے جہازوں پر 2030ء تک کسٹم ڈیوٹی نہیں لی جائے گی اور ان جہازوں کو فرسٹ برتھ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

رزاق داؤد نے کہا کہ شپنگ انڈسٹری اور ٹریڈ پالیسی بالکل ساتھ ساتھ چلتی ہیں، میں 2019 دسمبر میں جاپان اور کوریا گیا تھا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ شپنگ انڈسٹری آپ نے کب لانی ہے،ہم آنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات درآمدات جیسے بڑھیں گی تو شپنگ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے مزید کہا کہ بھارت میں 842 شپس، بنگلادیش میں 347، سری لنکا میں 40 اور پاکستان میں 11 شپس ہیں۔یہ ہمارے لیے موقع ہے شپنگ انڈسٹری کو بہتر کرنے کا اور ہم بہتر کرکے دکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں