ٹیرف ریشنلائزیشن کیلئے 3 سالہ پالیسی تشکیل دی جائے گی، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیرصدارت خام مال کے ٹیرف میں کمی پر اجلاس ہوا،

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن کیلئے3 سالہ پالیسی تشکیل دی جائے گی۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن پر فریقین کے ساتھ اگست سے مشاورت کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ کےٹیرف روڈمیپ کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے۔مشیر تجارت نے کیمیکل سیکٹر کے لیے 3 سالہ روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ویلیو چین کا جائزہ لے کر ٹیرف پیچیدگیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹیرف کمیشن کو ترجیحی شعبوں کے ٹیرف میں کمی کے لیے جامع اسٹڈی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ٹیرف ریشلائزیشن کی تین سالہ پالیسی پر متعلقہ فریقین سے بات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں