قائداعظم بزنس پارک میں 250 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ میاں اسلم اقبال

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صنعتکاری کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کی منزل پائیں گے۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارتمیاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز پر کام کا آغاز کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، موٹروے کے نزدیک 1536 ایکڑ پر بننے والا قائد اعظم بزنس پارک اہم سنگ میل ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ منصوبے سے 5 لاکھ سے زائد افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اس کے علاوہ بزنس پارک میں 653 صنعتی یونٹس سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر 13اسپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں، اسپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا انڈسٹریل انفراسٹرکچر دیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ اُن کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی یونٹس پر 10سال کے لیے ٹیکس اور پہلی بارمشینری درآمد پر ڈیوٹی کی چھوٹ ہے۔

وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک میں 250 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں