حیرت انگیز گاڑیاں بس آیا چاہتی ہیں

سائنس کے شعبے میں ترقی کے لیے اور جدّت سے بھر پور چیزیں متعارف کروانے کے لیے سائنس دان ہر صنعت کو فروخت دینے میں سر گرداں ہیں ۔اس ضمن میں ماہرین نے موٹر گاڑیوں کی صنعت میں جدید گاڑیاں تیار کی ہیں، جس میں سے چند کے بارے میں ذیل میں موجود ہے۔

ہوا کے ذریعے چلنے والی گاڑی
فرانسیسی کمپنی نے ایک اچھوتی کار تیار کی ہے جو کہ فائبر کی بنی ہوئی ٹنکی میں دبائو سے بھری گئی ہوا سے چلتی ہے ، یہ ہوا پسٹن کو دھکا دے کر حرکت پیدا کرتی ہے ۔ اس کو ٹیوب کی شکل کے فائبر گلاس کے بنے ہوئے چیسیز پر چپکا یا (ویلڈ نہیں کیا جاتا ) جا تا ہے یہ آواز کو شناخت کرنے، انٹرنیٹ رابطے، GSMاورٹیلی فونGPSرہ نمائی نظام کے ساتھ ایک متبادل روز مرہ استعمال کا برقی آلہ ہے ۔ اس میں لائٹ اور انڈیکیٹرکو کنٹرول کرنے کے لیے بغیر تاروں کے نظا م نصب کیا گیا ،جس کو ایک چھوٹے سے ٹرانسمیٹر کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔
کار کو چلانے کے لئے چابی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ کی جیب میں رکھے Accessکارڈ کو پڑھ لیتی ہے اس کو چلانے میں آنے والی لاگت پیٹرول کے مقابلے میں دس گنا کم ہے ۔ 60Mphکی زیادہ سے زیادہ رفتار پر 300کلو میٹر چلانے کے بعد اس میں تازہ چارج کی ہوئی کمپریس ہوا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس میں کمپریس ہوا ترمیم شدہ پیٹرول اسٹیشن پر 2-3منٹ کے اندر بھری جا سکتی ہے ۔
ایمرجنسی کی صورت حال یا پوری رات دوبارہ ٹینک بھرنے کے لئے اپنا کمپریسر بھی ساتھ رکھا جا سکتا ہے جوکہ (تین چار گھنٹوں میں ) بھر سکتاہے ۔ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور ہر 50 ہزار کلومیٹرپر سبزی کے تیل کا صرف ایک لیٹر آئل چینج کے لیے درکار ہوگا ۔اس کار سے خارج ہونے والا درجۂ حرارت صفر سے۱15ڈگری تک ہے۔ اس کار کی تیاری میں فرانسیسی کمپنی کو دس سال کا عرصہ لگااور اب اس کو تیار کرنے کا لائسنس دیگر ممالک کوبھی مل گیا ہے۔
مسلسل تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی نےعقل کو دنگ کردینے والی خصوصیات کی حامل گاڑیاں تیارکرنا ممکن بنادیا ہے
فی گیلن 2487 میل سفر کرنے والی گاڑی

Laval Universityکیوبک ، کینیڈا کے طلباء نے 2010ء میں شیل Eco-marathan میں ایک Prototypeکار تیار کرکے پہلا انعام حاصل کیا اس کار نے حیران کن 2487میل فی گیلن کی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔کار کو انتہائی ہلکے وزن کے مواد سے تیار کیا گیا ہے، جس کو خصوصی Aero Dynamicڈیزائن میں بہت منفرد احتراقی انجن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔اس وقت ورلڈ ریکارڈکی حامل کار، ہائیڈروجن سے چلنے والی کار ہے، جس کو سوئس انسٹی ٹیوٹ ETHزیوریخ میں تیار کیا گیا ہے اس گاڑی کوایک لیٹر پیٹرول کے مساوی ہائیڈروجن کی مقدارسے 5385کلومیٹر تک چلایا گیا ہے۔
برقی گاڑی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا
بیٹری کی ٹیکنالوجی میں آنے والی تیز رفتار ترقی اور کار سازی میں ہلکے وزن کے حامل مواد کا استعمال مستقبل میں برقی طاقت سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دے گا ۔حال ہی میں آسٹریلیا میں Global Green Challangeریس میں امریکی کار ساز ادارے Telsa Electric Sportsنے ایک دفعہ بیٹری چارج کرکے 105کلو میٹر کافاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔
اس گاڑی کا ڈیزائن Lotus Elanسے مشابہ ہے ۔ اسی مقابلے میں ایک نجی کمپنی نے ایک دفعہ بیٹری چارج کرکے 360کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا مظاہرہ کیا۔ اس نے85واٹ گھنٹہ فی کلو میٹر کی کار کردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اس کو توانائی کے حوالے سے دنیا کی سب سے فعال گاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔
خود سے چلنے والی گاڑیاں
دنیا بھر میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ ٹریفک حادثات کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ کیا ہم ایسی کاریں حاصل کر سکتے ہیں جو آنے والے حادثات کا پہلے سے احساس کرلیں اور واقعہ رونما ہونے سے پہلے ہی شور مچاتے ہوئے رک جائیں ؟ماہرین نے اس جدید دور میں یہ مشکل بھی آسان کردی ہے ۔Volvo S 60نامی ایک کار تیار کی گئی ہے ۔
اس کار میں کیمرہ اور ریڈار سسٹم نصب ہے جو آنے والی اشیاء کو دیکھ لیں گے اور لیزر سسٹم اس سے بالکل درست فاصلے کا اندازہ کرلے گا اور ان تمام اطلاعات کو کار میں موجود کمپیوٹر کو مطلع کر دیا جائے گا ۔جب سڑکوں پر موجود تمام کاریں ان آلات سے لیس ہوجائیں گی تو یقیناً ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو جائیں گے، جس میں سڑکوں پر حادثات نہ ہو نے کے برابرہوں گے ۔
جاپان میں نئی اسمارٹ ہائی وے پہلے ہی تیار کی جاچکی ہیں جو ڈرائیورز کو سامنے سے آنے والی گاڑیوں کے حوالے سے متنبہ کردیتی ہے کہ کار بہت قریب آچکی ہے اور یہ بھی بتا دیتی ہے کہ سڑک کے ایک جانب گاڑیاں جمع ہوگئی ہیں یا سامنے والی روڈ آگے جاکر پتلی ہے اس نظام کو اسمارٹ وے کہا جا تا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی تعداد میں نما یاں کمی کردے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں