سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف کرادی، بیرون ممالک کے مسافروں کی سفری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کم وقت میں کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بین الاقوامی روانگی کے لانج میں مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف کرادی گئی ہے۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک سروس سے بزنس اور فرسٹ کلاس اور ترجیحی مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔بزنس کلاس کے مسافروں کا فاسٹ ٹریک کے ذریعے ان کی سفری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کا عمومی اور مطلوبہ وقت سے کم وقت میں ہوگا۔سی اے اے کے مطابق فاسٹ ٹریک پر بین الااقوامی مسافروں کو کسٹم، اے ایس ایف، اے این ایف اور ایف آئی اے کی خدمات فراہم کی جائیں گی
اوگرا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکر کام کریں گے
صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر نیو ایم جے ایف لائنز کلب کے صدر منتخب،
کنسلٹنٹ کا تجویز کردہ بجٹ ٹیکسٹائل ایکسپورٹنگ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل قرار
پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، میاں کاشف اشفاق
سارک ممالک کے مابین تجارتی روابط کو بہتر بنانا ہوگا، صدر لاہور چیمبر
صنعتوں کی اشد ضرورت، ہنر مندوں کیلئے فنی پروگرام متعارف کرائے جائیں: اعجاز الرحمن
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے، زبیر موتی والا
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ کراچی سے تاجروں کو ایک دن میں ویزے کا اجرا ء کیا جائے گا:سلیمان چاؤلہ، قائم مقام صدر، ایف پی سی سی آئی
زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں:ایس ایم تنویر
سارک چیمبر:صدارت کا قلمدان جاشم الدین کے حوالے،نیک خواہشات کا اظہار