امریکا میں بادل کے درمیان ایک عجیب و غریب سوراخ رونما

امریکا کی ریاست ورمونٹ کے آسمان میں بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ دیکھا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ کی اطلاع دی جو ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں چپلین ویلی کے اوپر دیکھا گیا۔

این ڈبلیو ایس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کیا کہ اس قسم کے بادل عام طور پر اس وقت بنتے ہیں جب یہ منجمد بوندیں زیادہ بھاری ہوتی ہیں اور بادل کے درمیان بنے سوراخ کو بند نہیں ہونے دیتیں۔ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے یہ سوراخ میں سے گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔بادل کے پانی کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہوتا ہے لیکن پانی جما نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں