کتا بننے کے شوقین جاپانی شہری پر اب لومڑی بننے کا بھوت سوار

ٹوکو نامی جاپانی شہری کا یوٹیوب چینل ہے جس کا نام ہی باقاعدہ ’آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل ہے‘۔ اس سے قبل ٹوکو نے کہا تھا کہ وہ کتے کا روپ دھار کر باہر کی دنیا کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس طرح اپنے بچپن کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے۔

تاہم حال ہی میں شہری نے ایک جاپانی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ایک نئے جانور کی طرح زندگی گزارنے کا سوچ رہا ہے۔ شہری نے کہا میں پانڈا، ریچھ، لومڑی یا بلی بننے کے قابل ہو سکتا ہوں لیکن بلی بننا مشکل ہے کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔

ٹوکو نے کہا کہ میں لومڑی یا پانڈا بننا پسند کروں گا۔ واضح رہے کہ ٹوکو نے پہلے کتے میں تبدیل ہونے کا انتخاب کیا تھا۔ ٹوکو اپنے چینل پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کرتا رہا ہے جس میں اسے کتے کی طرح چلتے، کھانا کھاتے اور کتے کے طرح نئے کرتب سیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں