پاکستان فرنیچر کونسل 10جون سے شروع ہونے والی پانچ روزہ لندن ٹیک ویک ایکسپو میں شرکت کرے گی، سی ای او میاں کاشف اشفاق

پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی متنوع اور اعلی معیار کی رینج کو دنیا بھر کے خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لندن ٹیک ویک میں شرکت کا مقصد پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی دستکاری اور اختراع کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے کیونکہ دنیا بھر سے ممکنہ خریداروں اور شراکت داروں کی بڑی تعداد اس ایکسپو میں شرکت کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپو پی ایف سی کیلئے نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش، بین الاقوامی کاروباری تعلقات کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستانی فرنیچر کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں