گورنرسندھ سے معروف صنعت کار خالد تواب کی وفد کے ہمراہ ملاقات

:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف صنعت کار خالد تواب نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صنعت کاروں کو درپیش مسائل، صنعتوں کو بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی، صنعتی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، صنعتوں کے چلنے سے ہی ملک کی معیشت کی گاڑی چلتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے نگراں حکومت اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں متعلقہ نگراں وفاقی وزرانے کراچی آکر ذاتی طور پر ان مسائل سے آگاہی حاصل کی ہے۔معروف صنعت کا رخالد تواب نے کہا کہ گورنر سندھ کے مشکور ہیں جو صنعت کاروں اور وفاقی حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات مثالی ہیں، ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں