پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اسلام آباد کے وفد کا ایوان صنعت و تجارت ملتان کا دورہ

:ایوان صنعت و تجارت ملتان نے پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اسلام آباد کوانڈسٹریل ا سٹیٹ جلال پور منصوبہ میں ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن وزارت انڈسٹریز حکومت پاکستان اسلام آباد کے وفد نے پراجیکٹ منیجر نارتھ آصف امین،منیجر کوار ڈینیشن نارتھ آصف آفتاب کی قیادت میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اور صدر ایوان صنعت و تجارت ملتان میاں راشد اقبال اوردیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پرجلال پور پیر والا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور جنوبی پنجاب کے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایو ان صنعت و تجارت ملتان کی جانب سے وفد کو جنوبی پنجاب میں اہم منصوبہ جات بارے تجاویز پیش کی گئیں جبکہ انڈسٹریل سٹیٹ جلال پور منصوبہ کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی گئی۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں راشداقبال نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے ایسے میں نئی انڈسٹری کی ضرورت ہے، جلال پور پیروالا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے معاشی بہتری کی نئی را ہیں متعین ہوں گیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور معاشی بحران کے باعث غیر ملکی مصنوعات ممکن نہیں، مقامی طور پر تیار کی جانیوالی مصنوعات کو ہی ترجیح دینا ہو گی۔ میاں راشد اقبال،ندیم احمد شیخ اور شیخ محمد عاصم سعید نے وفد سے جلال پور پیروالا انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے 400ایکڑ جگہ مختص کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فی ایکڑ جگہ کی قیمت بھی مناسب رکھی جائے۔

شیخ فہیم ستار نے کہا کہ جلال پور پیروالا انڈسٹریل اسٹیٹ میں کاٹیج انڈسٹری کو بھی مواقع دئیے جائیں جہاں بڑی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ میڈیم اور سمال انڈسٹری کے لیے بھی جگہ مختص ہونی چاہیے۔ پی آئی ڈی سی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جلال پور پیروالا انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالہ سے سفارشات،مشاورت کو اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا اوراسی کی روشنی میں جلال پور پیروالا انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں