ٹیکسز کے فریم ورک پر تاجروں کے خدشات میں اضافہ:اشرف بھٹی

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹیکسز کے فریم ورک کے حوالے سے تاجروں کے خدشات شدید ہوتے جارہے ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے،حکومت بجلی ،گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کر ے تاکہ لوگوں کی قوت خرید بحال ہو سکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس مشینری نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرنے کی بجائے پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل لوگوں کو شکنجے میں لانے پر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں