معذوری مجبوری نہیں یہ مثال تو آپ نے سنی ہوگی لیکن اس کو سچ کردکھایا ہے ایک سابق برطانوی فوجی نے جس نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے گورکھا رجمنٹ کا ایک سابق فوجی افغانستان میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا تھا، اس سپاہی کا نام ہری بدھا ماگر ہے جس کے حوصلے بھی پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں اور اس نے اپنی مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے اپنے خواب کو پورا کیا۔ ہری بدھا ماگر نے کبھی بھی اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور یہ ہی ہمت و حوصلہ مانٹ ایورسٹ سر کرنے میں مدد گار ثابت ہوا جو اب دنیا کے پہلے معذور کوہ پیما بن چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہری بدھا ماگر کا کہنا ہے کہ اگر میں دنیا کی چوٹی پر چڑھ سکتا ہوں تو پھر کوئی بھی معذور اپنا خواب پورا کر سکتا ہے۔ انہوں نے جمعے کو دوپہر 3 بجے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی کو سر کیا تھا۔
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
بیرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت آگیا ہے، احسن ظفر بختاوری
وزارت تجارت اورٹڈیپ کو برآمدات کے فروغ ،صنعت کے مسائل کے حل کیلئے 14نکات پر مشتمل سفارشات ارسال، کارپٹ ایسوسی ایشن
چین کی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان
چینی سائنسدانوں نے پھولوں کی مدد سے دنیا کا پہلا ہیرا تیار کرلیا
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا