عقیل کریم ڈھیڈھی کو میمن کمیونٹی کا رہبر اور رہنما تسلیم کرنے کا مطالبہ

عقیل کریم ڈھیڈی کو میمن کمیونٹی رہبر تسلیم کیا جائے ۔یہ مطالبہ میمن لیڈر شپ فورم MLFکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرحیم جانو صدر میمن لیڈر شپ فورم (گلوبل)اور محمد یحییٰ پولانی سینیئر ممبر MLFنے کیا جس میں حاجی مسعود پاریکھ، اختر یونس عرفا، حمزہ تابانی، آصف سم سم ، فیاض الیاس ، عبد الرزاق پردیسی، آصف اسماعیل ، رفیق سلیمان، جاوید جیلانی ، ایاز بندوکڈا ،اشفاق غفار ،جاوید اقبال، عبد الجبار راٹھور، وسیم شریف،فیصل انیس ، محمد علی دری والا، یوسف وائسرائے ، انیس عرفاودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈھی وہ شخصیت ہیں جو کہ تجارت اور معیشت کے ہر شعبے میں کامل دسترس رکھتے ہیں ۔

عقیل کریم ڈھیڈھی وہ واحد شخصیت ہیں جو ہمیشہ حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے رہے ہیں اور انہوں نے قوم کو صحیح حقائق سے آگاہ کیا ۔ عقیل کریم ڈھیڈھی جو کہ میمن لیڈر شپ فورم (MLF)کے سر پرست اعلیٰ بھی ہیں ۔ عقیل کریم ڈھیڈھی تاجر برادری کے اہم رہنما ، خالص قوم پرست اور مہربان شخصیت ہیں ۔

اس کے علاو ہ معاشی اور سماجی بہتری کیلئے انکی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ وہ ملک پر آنے والی ہر آزمائش کی گھڑی ، چاہے وہ سیلاب کی صورت میں ہو یا زلزلے کی صورت میں وہ ہر وقت ملک کی عوا م کی خدمت کیلئے آگے رہتے ہیں ۔ملک کی موجودہ غیر متوازن سیاسی صورتحال میں انہوں نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان افہام و تفہیم کرانے کیلئے بھی ہر وقت تیار ہیں ۔

اسکے علاوہ انہوں نے سماجی بہبود کے کئی شعبے مثلاًً غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کیلئے میرج بیورو، شعبہ تعلیم ، بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے امپلائمنٹ اور اس کے علاوہ دیگر کئی شعبہ جات تشکیل دیئے ہیں جو ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ اور ضرورتمند افراد کی بہتری کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ عبد الرحیم جانو نے وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں عقیل کریم ڈھیڈھی کو منتخب کیا جائے اور عقیل کریم ڈھیڈھی کو وزارت خزانہ یا وزارت تجارت میں اہم عہدہ دیا جائے تاکہ ملک کی معیشت میں سدھار آسکے اور ایسے سچے لوگوں کو جو پاکستانی عوام کو سچائی سے آگاہ کر سکیں اور پاکستان کرپشن سے پاک معاشر ہ بن کے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں