پٹرول ،ڈیزل سستا ہونے سے پسماندہ طبقات کو ریلیف ملے گا:اشرف بھٹی

 آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ حکومت اس تسلسل کو جاری رکھے گی جس سے مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہونے سے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف ملے گا، بجلی، گیس اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معیشت کاپہیہ سست کررہی ہیں اس لئے انہیں کم کر کے منجمد کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو قائل کیا جائے حکومت اس کی بہت سی کئی کڑی شرائط مان چکی ہے اور پاکستان کی معیشت اس کی مزید شرائط ماننے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ حکومت آئی ایم ایف کو مہنگائی کرنے کی بجائے ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات کے ذریعے اپنی آمدن میں اضافے کی یقین دہانی کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں