کاروباری اداروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں: ایس ایم تنویر ن

 نگراں وزیر صنعت، تجارت، اور توانائی ایس ایم تنویر نے تاجر برادری کو کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پائنیر بزنس گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے جس کی قیادت اس کے چیئرمین علی حسام اصغر کررہے تھے۔وفد لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر حارث عتیق، لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر مردان شاہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں پر مشتمل تھا۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صورتحال خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے بہت مشکل ہے لیکن ہم کاروباری اداروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں نے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے اورمسائل کے بارے میں پہلے ہاتھ سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے بازاروں کا بھی دورہ کر رہا ہوں۔ مسائل کا فوری حل میری ترجیح ہے۔ میں وفاقی حکومت سے متعلق معاملات کو متعلقہ لوگوں کے ساتھ اٹھاؤں گا۔وفدنے نگراں وزیر صنعت، تجارت، اور توانائی کو معیشت کے مختلف شعبوں کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے منڈیوں اور ایسوسی ایشنز کا دورہ کرنے اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر ایس ایم تنویر کا شکریہ ادا کیا۔ایس ایم تنویر نے حمایت پر پی بی جی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پی بی جی کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں