صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کے باوجود اضافی بل واپس لئے جائیں، فرا زالرحمان

کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبے بھر کی عوام اور اداروں کو اضافی بلنگ جاری کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میٹر رینٹ کی مد میں 400 گنا اضافہ اور صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کے باوجود بھاری بل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا سوئی سدرن گیس کے اس اقدام پر نوٹس لے۔

صدر کاٹی نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قلت میں صارفین مہنگی ایل پی جی پر گزارا کر رہے ہیں، جبکہ صنعتی یونٹس کو برآمدی آر ایل این جی کا بوجھ برداشت کر نا پڑا ایسی صورت میں ایس ایس جی سی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کو کئی گنا اضافی بل بھیجے جس پر عوام میں سخت ردعمل پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی حکام کی جانب سے بھی عوامی شکایات پر سنوائی نہیں ہورہی۔ فرا ز الرحمان نے ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار اور وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عوام کے اضافی بل واپس لئے جائیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں