ہمارے پاس سینڈک اور ریکوڈک کی صورت میں معدنیات کے قیمتی ذخائر موجود ہیں ،صدر فیصل آباد چیمبر

 فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ ہمارے پاس سینڈک وریکوڈک کی صورت میں معدنیات کے قیمتی ذخائر موجود ہیں اورہمارا کانکنی کا پوٹینشل ڈبل ڈیجٹ میں ٹریلین ڈالر سے بھی زائد ہے جبکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بے پناہ نعمتوں سے مالا مال ملک اور وطن عزیز کے 63فیصد نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کو مؤثر طور پر معاشی دھارے میں شامل کرنا ہوگا،نیزپاکستان دنیا کا دودھ پیدا کرنے والا پانچوں اور کوئلہ پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے مگرڈبل ڈیجٹ میں ٹریلین ڈالر کی ڈاکومنٹڈ اکانومی کے باوجود پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ضرور ت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی طبقے کو ایک طرف مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے جبکہ دوسری انہیں خام مال اور پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ کے چیلنجز درپیش ہیں۔

پاکستان بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے ترقی کی کشتی پر سوار نہ ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے ارد گرد کے کامیاب ملکوں کا جائزہ لیں تو یہ بات کھل کر واضح ہوجاتی ہے کہ اُن کی کامیابی کا تمام تر دارومدار کاروبار پر تھا کیونکہ ان کی ریاست کے تمام ستون نہ صرف ایس ایم ای اور ایل ایس ایم سیکٹر کی اہمیت کو سمجھتے تھے بلکہ اُن کو ہرسطح سے سہولتیں بھی مہیا کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں