لتھوانیا کے سفیر کا دورہ ایف پی سی سی آئی پاکستانی برآمد کنندگان کو بالٹک ریجن کو اپنی ایکسپورٹس بڑھانا چاہیے :سلیمان چاولہ

  قائمقام صدرایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو بالٹک ریجن میں لیتھوانیا کی ابھرتی ہوئی یورپی معیشت کو اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے  لانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ 1990 کے بعد سے لتھوانیائی معیشت میں 500 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہ کہ تمام عملی وجوہات ہمیں اس سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ لتھوانیا کی معیشت کا حجم تیزی سے بڑھتا چلا جائے گا۔

سلیمان چاؤلہ نے اس حقیقت کو سراہا کہ پاکستان میں لیتھوانیا کے سفیر Ricardas Degutis نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے چند دنوں کے اندر ہی ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کا دورہ کیاہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی لتھوانیا میں اپنے ہم منصب چیمبر کے ساتھ تجارت کے فروغ میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا تاکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون کے ایجنڈے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نے بالٹک ریجن میں اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے لتھوانیا کو تجارت اور تزویراتی امور کے لیے ہمیشہ اہم ممالک میں شمار کیا ہے،مزیدبرآں، روس، پولینڈ اور بیلاروس کے ساتھ اس کی زمینی سرحدیں بھی ملتی ہیں۔قائمقام صدرایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ نے اپنے ادارے کے پلیٹ فارم سے لتھواینیا کے درآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کے تجارتی دوروں اور پاکستانی عالمی معیار کے ٹیکسٹائل کی تلاش کے لیے بز نس ٹو بزنس مصروفیات کے انعقاد میں مدد کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں