ایکسپورٹرز کیلئے افریقہ یورپ سے بڑی منڈی ہے، فراز الرحمان

پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن(پی ایس اے ٹی ایف) کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کی زیادہ تر توجہ یورپ اور امریکہ برآمدات پر ہے۔ افریقی منڈیوں میں بھارت نے سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستانی سرمایہ کار موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے دورے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر فراز الرحمان، نائب سرپرست اعلیٰ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سابق صدر سلیم الزماںو دیگر بھی موجود تھے۔ پی ایس اے ٹی ایف کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے مزید کہا کہ پاکستانی تاجراور برآمدکنندگان اپنی مصنوعات کو افریقی ریجن میں متعارف کرائیں، پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن انہیں ہرممکن تعاون مدداور رہنمائی فراہم کرے گی،پاکستان کے تجارتی وفوداور برآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں