پی ایس ایکس اور آئی ایف ایم پی کے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ یوکے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان (آئی ایف ایم پی) نے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ (سی آئی ایس آئی) یوکے کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جو کیپٹل مارکیٹ کے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تینوں اداروں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رہنمائی میں پی ایس ایکس اور آئی ایف ایم پی نے اس معاہدے پر کوشش کا آغاز کیا جس میں کیپٹل مارکیٹوں میں انسانی وسائل کی تربیت اور اسے اپ گریڈ کرنے پر توجہ دی گئی ہے جو مارکیٹ کے روابطہ کاروں کو اپنے گاہکوں کے لیے خدمات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کو بہتر معیار فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔

سی آئی ایس آئی ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ غیر منافع بخش تنظیم ہے اور سیکیورٹیز اور سرمایہ کاری کی صنعت میں مالیاتی خدمات کے پریکٹیشنرز کے طور پر ایک پیشہ ور ادارہ ہے۔ آئی ایف ایم پی پاکستان کا پہلا سیکیورٹیز مارکیٹ انسٹی ٹیوٹ ہے، جو معیاری افرادی قوت کو تیار کرنے کے لیے ایک مستقل پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری مالیاتی منڈیوں کی ابھرتی ہوئی پیشہ ورانہ علمی ضروریات کو پورا کرنے اور مارکیٹ کے پیشہ ور افراد کے درمیان معیارات پیدا کرنا ہے۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ خان نے کہا کہ معاہدے کے لیے دونوں فریقین سی آئی ایس آئی اور آئی ایف ایم پی کواکٹھا کرنا، اور دونوں اداروں کی طرف سے دی جانے والی وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ قابلیت، جیسے کہ سرٹیفکیٹ ان سیکیورٹیز (پاکستان) اور انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ ان ویلتھ اینڈ انویسٹمنٹ مینجمنٹ (پاکستان) کے متعارف کرانے سے نہ صرف سیلز پرسنز، تاجروں اور سرمایہ کاروں بلکہ مجموعی طور پر کیپٹل مارکیٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔

یہ پی ایس ایکس کے فرنٹ لائن ریگولیٹر ہونے کے اپنے کردار کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے جو پروگریسو ہے اور جس کا مقصد پی ایس ایکس پر دستیاب تمام اثاثہ کلاسز اور پیشکشوں میں مارکیٹ کے شرکاء کے تجربے کو مسلسل بہتر بنانا ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں