ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور ڈی پی ورلڈکے مابین معاہدہ

  چیئرمین EPZA ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کی دعوت پر ڈی پی ورلڈ کے نائب صدر سائمن سونو نے کو ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (EPZA) کا دورہ کیا اور چیئرمین EPZA اور EPZA کی انتظامیہ سے ملاقات کی، ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے EPZA کے قیام کے اغراض و مقاصد اور ملکی معیشت میں زون کے کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین EPZA نے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے DP World کے ساتھ ایک MOU پر دستخط کرنے کی بھی پیشکش کی۔ سائمن سونو نے EPZA کے کردار کو سراہا اور EPZA کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کے ساتھ مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور ادارے کی جانب سے سائمن سونو کو گلدستہ اور شیلڈ پیش کی – اس موقع پر بورڈ ممبر ادریس گیگی اور EPZA کی سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ  ڈاکٹر سیف الدین جونیجو چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے پاکستان بزنس کونسل کی دعوت پر رواں ماہ کے آغاز پر جبل علی فری زون (جفزا) دبئی کا دورہ کیا تھا اور فخر عالم وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ سے ملاقات کی۔ چیئرمین EPZA نے ڈی پی ورلڈ کو کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی تاکہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں