چوبیس (24)ویں ٹیکسٹائل ایشیاءنمائش کا افتتاح کردیا، غیرملکی مندوبین بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔

چیف ایگزیکٹو افسر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے چوبیس (24)ویں ٹیکسٹائل ایشیاءنمائش کا افتتاح کردیا، غیرملکی مندوبین بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ ۔ افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہاکہ چین، ترکیہ، انڈونیشیا اور دیگر دوست ممالک مشکل میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ جاری خسارے میں کمی صرف ایکسپورٹ بڑھا کر لائی جاسکتی ہے جس سے ہمارے ملک کے ذخائر میں بہتری آسکتی ہے۔ سی ای اوٹڈاپ نے کہا کہ ملک جلد مشکل حالات سے نکل جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ڈالر ریٹ اوپر جاتا ہے تو معیشت بیٹھ جاتی ہے۔ شرح سود کا 20 فیصد تک پہنچنا کسی صورت کاروبار کے لئیے بہتر نہیں۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ ایل سیز کے معاملے میں بہتری آنے لگی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ کراچی چیمبر آواز اٹھاتا ہے لیکن مطلوبہ نتائج نہیں ملتے۔ چیف ایگزیکٹیو ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے کہا کہ شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے بہت کمایا ہے، اس مشکل وقت میں ڈیمریج ڈیٹنشن پر کمپنیوں کو ریلیف دینا چاہئیے۔ چیرمین بی ایم جی، کراچی چیمبر نے کہا کہ ایسی نمائش کا انعقاد اسی سبب کیا جاتا ہے کہ دنیا کہ دکھا سکیں ہم کہاں تک کام کررہے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ 24 ویں ٹیکسٹائل ایشیاءاور 19 ائی ٹی آئی ایف ایشیاءنمائش میں 400 سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ٹیکسٹائل ایشیاءاور آئی ٹی آئی ایف نمائشوں میں مقامی اور بین القوامی کمپنیوں کے 550 برانڈز مشتہر ہیں. چھے ہالز پر مشتمل دونوں نمائشوں میں 778 اسٹالز سجائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں