کارفور پاکستان پنک ربن کے ساتھ ملکر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے کام کرے گا

ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے ملک میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے سرگرم فلاحی ادارے پنک ربن پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں کارفور لاہور میں خصوصی طور پر بریسٹ کینسر کیلئے مختص پہلے ہسپتال کی تکمیل کیلئے پنک ربن کو عطیات کی وصولی میں مکمل تعاون فراہم کرے گا کارفور ہیڈ آفس لاہور میں ایک باضابطہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کارفور پاکستان کے ڈسٹرکٹ منیجر ماجد برزگر اور پنک ربن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو عمر آفتاب نے اس معاہدے پر دستخط کئے معاہدے کے تحت کارفور پنک ربن کے ساتھ ملکر کام کرے گا اور اپنے اسٹورز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی پھیلا کے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا حصہ ڈالے گا اس ہسپتال کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں ملک بھر میں موجود کارفور کے اسٹورز میں عطیات باکس رکھے جائیں گے کارفور نے پورے سال کے دوران اپنی خواتین ملازمین کو الٹرا سا¶نڈز اور کنسلٹیشن کی بلامعاوضہ سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ماجد الفطیم میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر، عمر لودھی نے اس معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک عورت بریسٹ کینسر کا شکار ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال متعدد جانیں ضائع ہوتی ہیں ہم پنک ربن کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں جس کی بدولت بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی بڑھے گی۔

 اور فلاحی ادارے کو ملک میں بریسٹ کینسر کا پہلا ہسپتال قائم کرنے کیلئے فنڈز کے حصول میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں