یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)ویمن ونگ کی چیئرپرسن ثمینہ فاضل،مریم چوہدری،ناہیدمسعود،رضوانہ شاہد،روبینہ امجد،عنبرین ہوتی،سعیدہ بانو اوردیگر خواتین ممبران نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کی بہتر تربیت سے ہی نہ صرف ایک گھرانہ بلکہ معاشرے کو بھی پرسکون ماحول میسر آتا ہے اور جس گھر میں خواتین کی تربیت نہ ہو تو وہ گھر بے سکونی کے عالم میں رہتا ہے، ماں کا مثبت کردار ہی معاشرے میں امن و سکون کا ضامن ہے،ہم یو بی جی کی جانب سے پاکستان کا نام تجارت کے پیشے سمیت دیگر تمام ہی شعبوں سے اجاگر کرنے والی تمام خواتین کو سلام پیش کرتی ہیں۔یوبی جی خواتین ونگ کی رہنمائوں نے کہا کہ خواتین کارپوریٹ سمیت انٹرپنیورشپ کے میدان میں بھی اپنے قدم مستحکم انداز میں جمارہی ہیں ، خواتین ہرشعبے میں آگے آئیں بالخصوص آئی ٹی کے شعبے پر بھی اپنی گرفت مضبوط کریں اور انفرادی کے ساتھ ساتھ اجتماعی طور پر بھی اپنے من پسند شعبوں میں آگے بڑھیں ۔انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود تجارت وصنعتی کے شعبے سے وابستہ خواتین اپنے گھرانے اور ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے خواتین کو انکی جدوجہد کے لحاظ سے سہولیات ومراعات حاصل نہیں ہیں۔
بیرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت آگیا ہے، احسن ظفر بختاوری
وزارت تجارت اورٹڈیپ کو برآمدات کے فروغ ،صنعت کے مسائل کے حل کیلئے 14نکات پر مشتمل سفارشات ارسال، کارپٹ ایسوسی ایشن
چین کی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان
چینی سائنسدانوں نے پھولوں کی مدد سے دنیا کا پہلا ہیرا تیار کرلیا
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا
پلاسٹک انڈسٹری، فضائی صنعت سے زیادہ بدتر ہے، تحقیق
پاکستان و افغانستان میں تجارت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے، کاشف انور
افتخار علی ملک کاروبار، صنعت اور انسان دوستی کے علمبردارہیں،یو بی جی
تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، احسن ظفر بختاوری