خواتین بزنس کے شعبہ میں بلند مقام حاصل کررہی ہیں،یو بی جی

 یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)ویمن ونگ کی چیئرپرسن ثمینہ فاضل،مریم چوہدری،ناہیدمسعود،رضوانہ شاہد،روبینہ امجد،عنبرین ہوتی،سعیدہ بانو اوردیگر خواتین ممبران نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کی بہتر تربیت سے ہی نہ صرف ایک گھرانہ بلکہ معاشرے کو بھی پرسکون ماحول میسر آتا ہے اور جس گھر میں خواتین کی تربیت نہ ہو تو وہ گھر بے سکونی کے عالم میں رہتا ہے، ماں کا مثبت کردار ہی معاشرے میں امن و سکون کا ضامن ہے،ہم یو بی جی کی جانب سے پاکستان کا نام تجارت کے پیشے سمیت دیگر تمام ہی شعبوں سے اجاگر کرنے والی تمام خواتین کو سلام پیش کرتی ہیں۔یوبی جی خواتین ونگ کی رہنمائوں نے کہا کہ  خواتین  کارپوریٹ سمیت انٹرپنیورشپ کے میدان میں بھی اپنے قدم مستحکم انداز میں جمارہی ہیں ، خواتین ہرشعبے میں آگے آئیں بالخصوص آئی ٹی کے شعبے پر بھی اپنی گرفت مضبوط کریں   اور انفرادی کے ساتھ ساتھ اجتماعی طور پر بھی اپنے من پسند شعبوں میں آگے بڑھیں ۔انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود تجارت وصنعتی کے شعبے سے وابستہ خواتین اپنے گھرانے اور ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے خواتین کو انکی جدوجہد کے لحاظ سے سہولیات ومراعات حاصل نہیں ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں