کراچی چیمبر کا ضلعی سطح پر خصوصی رپورٹنگ سیل قائم کرنے پر زور

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد طارق یوسف نے کمشنر کراچی اقبال میمن سے کراچی کے تمام اضلاع میں خصوصی رپورٹنگ سیل قائم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ مقامی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں انفرااسٹرکچر کے ترقیاتی کاموں کی ضروریات کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کر سکیں۔ مجوزہ سی آر سیز کے قیام سے یقینی طور پر ترقیاتی کاموں کے فوری آغاز اور تکمیل میں مدد ملے گی نیز کراچی میںسڑکوں اورنکاسی آب کے نظام کو کسی حد تک بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔کے سی سی آئی کے صدر نے کمشنر کراچی کے آفس میں ہونے والے اجلاس کے دوران منشیات فروشوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کچی آبادیوں سے بڑے پیمانے ایسی تمام غیر قانونی سرگرمیاں کی جارہی ہیں جہاں منشیات فروشوں نے فروخت کے اڈے بنا رکھے ہیں جن کو انسداد منشیات مہم شروع کرکے مکمل طور پر پاک کرنا ہوگا تاکہ ہمارے نوجوان ان انسان دشمن عناصر کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔صدر کے سی سی آئی نے بڑھتی ہوئی تجاوزات سے نمٹنے کے لیے کمشنر کراچی سے مدد طلب کرتے ہوئے یہ بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ حکومت ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً سڑکوں کو کشادہ کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں