اینگرو پاکستان (ایف سی ای پی ایل) اور اینگروایگزمپ (ای ای ایف) کے درمیان پاکستان سے ڈیری مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق فریز لینڈ کمپینا (ایف سی ای پی ایل) کے قدرت سے حاصل ہونے والی غذائیت کو فروغ دینے کے مقصد کے مطابق یہ اشتراک ایف سی ای پی ایل کو عالمی سطح پر اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

اینگرو پاکستان (ایف سی ای پی ایل) اور اینگروایگزمپ (ای ای ایف) کے درمیان پاکستان سے ڈیری مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ

ایف سی ای پی ایل اور ای ای ایف مشترکہ طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ایسی مارکیٹس جہاں دودھ کی قلت ہے وہاں اپنی مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مقامی ڈیری فارمرز کی فلاح و بہبود میں بھی کردار ادا کریں گے۔ ایف سی ای پی ایل کے سی ایف او اور اسٹریٹجک سپلائی چین مینجمنٹ کے ڈائریکٹرعمران حسین نے بتایا کہ یہ شراکت داری ایف سی ای پی ایل اور ہمارے کسانوں کے لئے ایک نیا باب کھولے گی۔ کمپنی کی برآمدات بڑھنے سے مقامی کسانوں کے طرز زندگی میں بہتری لانے اور ان کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے ہمارے مقاصد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے زرمبادلہ حاصل کرنے کا بھی ممکن ہوگا جوکہ موجودہ معاشی صورتحال میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ہم اینگرو ایگزمپ ایف زیڈ ای کے ساتھ برآمدات کا معاہدہ کرنے پر بہت مسرور ہیں اور پُر اعتماد بھی ہیں کہ ان کی تجارتی مہارت دونوں اداروں کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔اس شراکت داری کے بارے میں، اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او غیاث خان نے کہا ایف سی ای پی ایل کے ساتھ اینگروکی سٹرٹیجک شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس معاہدے سے پاکستان کی ڈیری برآمدات میں اضافہ ہو گا جس سے ملک کو درکار زرمبادلہ حاصل ہو گا اورکسانوں کے روزگار اور آمدن میں اضافہ ہو گا۔

پاکستان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کی غذائی طلب کو پورا کرسکتا ہے۔ اینگرو کو یقین ہے کہ یہ شراکت داری اس سمت میں پہلا قدم ثابت ہوگی۔اس معاہدے پر دستخط ایف سی ای پی ایل کے سی ایف او اور سٹرٹیجک سپلائی چین کے ڈائریکٹر عمران حسین اور کلیم اصغر، سی ای او، اینگرو ایگزمپ ایف زیڈ ای، نے دبئی میں گلفوڈز 2023 کے دوران ایف سی ای پی ایل ٹیم اور اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او غیاث خان کی موجودگی میں کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں