ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن پروگرام پر موضوعاتی ورکشاپ 

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ کمپنی کی رجسٹریشن ،فائلنگ اور کمپلائنس کے لیے ری ڈیزائن کردہ ڈیجیٹل ریگولیٹری پروسیسز کے نمونے کو دکھانے کے لیے ایک موضوعاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ایس ای سی پی کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام، “لیڈنگ ایفیشنسی تھرو آٹومیشن پرویس(لیپ) “کے تحت ایس ای سی پی نے اہم کاروباری پراسسزکی نشاندہی کی ہے جن کا جائزہ لینے، اور ان کورکارڈکرنے،ری انجنیئر کرنے اور خودکار بنانےکی ضرورت ہے۔

یہ موضوعاتی ورکشاپ اس سیریز کی دوسری ورکشاپ ہے اور اس کا انعقاد ٹیکنالوجی امپلیمنٹیشن پارٹنر ٹیکلاگکس پاکستان اور پروجیکٹ کنسلٹنٹس ارنسٹ اینڈ ینگ (ای وائی) کے تعاون سے کیا گیا۔ انٹرایکٹو اور مشاورتی ورکشاپ میں کارپوریٹ سیکٹر اور دیگر ریگولیٹڈ اداروں کے شرکاءنے ازسرنو ڈیزائن کردہ آٹومیٹیڈ طریقہ کار کے پروٹو ٹائپ پر اپنی رائے کا اشتراک کیا۔ایس ای سی پی کی پراجیکٹ مینیجر عظمیٰ خان نے نئے نظام کی خصوصیات اور شقوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جن میں احتساب اور شفافیت کو مددنظر رکھتے ہوئے ٹرن آراو¿نڈ ٹائم (ٹی اے ٹی) میں کمی کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے شرکاءکو سیکیورٹی آپریشنز سینٹر، XBRL، اور ری انجنیئرڈ بزنس پروسیسزکی آٹومیشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹڈصارفین کی آراءکو مددنظر رکھتے ہوئے، ایس ای سی پی میں اندرونی آپریشنز کو ہموار کرنے اور خودکار بنانے کے ساتھ ساتھ بیرونی ریگولیٹرز کے ساتھ تعاملات میں بہتری لانے کی حکمت عملی پر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں