ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ سے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے مشرق وسط ٰی سفیر رضوان سعید کی  ملاقات۔۔

  ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدورایف پی سی سی آئی امین ہللا بیگ اور عمر مسعود الرحمن سے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے مشرق وسط ٰی سفیر رضوان سعید کی مالقات۔ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی، ایکسپورٹ میں اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کے بیرون ممالک سفارتخانوں کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ گزشتہ برسوں اور دہائیوں کے دوران، دنیا کے ممالک نے اقتصادی سفارت کاری کے اپنے اپنے ماڈل کو اپنانا شروع کیا، جس کا مقصد اقتصادی مفادات کے ساتھ خارجہ پالیسی کے تعامل کو کنٹرول کرنے واال فریم ورک تیار کرنا تھا۔ آج کی عالمی سیاست میں معیشت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے

۔ معاشی طور پر مستحکم ملک ہی خارجہ پالیسی یا دنیا میں طاقت کی سیاست میں اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستان کی سیاست کا المیہ یہ رہا ہے کہ اس کے داخلی اور خارجی دونوں محاذ کئی طرح کے مسائل او رتضادات کا شکار رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نہ تو سیاسی طو رپر مستحکم ہوسکے او رنہ ہی معاشی طو رپر اپنی اہمیت منواسکے ہیں۔عرفان اقبال شیخ نے پاکستانی معیشت کی بہتری ، ایکسپورٹ میں اضافے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے پاکستانی ریٹیل سیکٹرز کی آئوٹ لیٹ کھولی جائیں ، پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایات دی جائیں کہ وہ ادویات، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت،سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں ، کمرشل اتاشیوں کی تقرری و تعیناتی میرٹ، متعلقہ شعبے میں تجربہ اور ایف پی سی سی آئی کی منظوری سے کی جائے اور انہیں خصوصی ٹارگٹ دیا جائے ۔

 مذکورہ ٹارگٹ پورا ہونے پر معاشی فائدہ جبکہ ناکامی پر پوسٹنگ ختم کرکے تنزلی کی جائے ۔ پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانی مصنوعات کے خصوصی ڈسپلے سنٹرز قائم کیے جائیں ۔ اعل ٰی سط ٰح تجارتی وفود و سنگل کنٹری نمائشوں کو یقینی بنایا جائے ۔ اس سلسلے میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی ادارے ایف پی سی سی آئی سے مناسب رہنمائی حاصل کی جائے ۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے مشرق وسط ٰی سفیر رضوان سعیدنے ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ کو حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور دنیا بھر خاص کر مشرق وسطی میں موجود پاکستانی سفارتخاکوں کی جانب سے ہر ممکن سہولیات و تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و تجارت کی ترقی، ایکسپورٹ میں اضافے ، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کے تمام سفارتخانے ٹورازم، آئی ٹی ، ادویات و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری ، پاکستانی مصنوعات کی بین االقوامی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر کام کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں