ترقی پذیر ممالک کی معیشت میں زراعت اہم کردار ادا کرتی ہے:یونائیٹڈ بزنس گروپ 

پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی معیشت میں زراعت اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ دیہی آبادی کو خوراک، آمدنی اور روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ گزشتہ روزمومن علی کی قیادت میں ترقی پسند کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آبادی میں زرعی آبادی کا حصہ 67 فیصد ہے جبکہ جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 39.4 فیصد اور برآمدات میں اس کا حصہ 43 فیصد ہے۔

 گزشتہ چند سالوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ اقتصادی ترقی میں زراعت کے کردار کے بارے میں ماہرین معاشیات اور پالیسی سازوں کا تصور اہم ارتقائی عمل سے گزرا ہے۔ اس وقت زمین کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ زیر کاشت ہے تاہم ابھی تک کئی غریب ممالک میں آبادی زیادہ مگر زراعت پسماندہ اور اس کی پیداواری شرح کم ہے۔ تاہم فوڈ سکیورٹی، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے زراعت اور زمین کے استعمال میں بہتری بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں