نیسلے اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین معاہدہ

  پنجاب اور سندھ میں ہونے والے Schoolage چلڈرن ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے 2020 کے مطابق پاکستان کے ہر 10 میں سے 9 بچوں کی غذا میں آئرن کی مقدار نا کافی ہے۔ اسی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیسلے پاکستان اور ٹیلی نار کے مابین ایک باہمی معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے میں دونوں کمپنیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کیلئے مو¿ثر اور مشتر کہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس اشتراک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بزنس ایگز یکٹو آفیسر ڈیری خرم ضیاءنے کہا ”نیسلے پوری دنیا میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہا ہے۔ پاکستان میں بہت سے بچے آئرن کی کمی کے خدشے سے دوچار ہیں اور آج مجھے فخر ہے کہ اس سلسلے میں ہم نیسلے اور ٹیلی نار کے مابین ایک اشتراک کا اعلان کر رہے ہیں۔

اس مشترکہ اقدام کے ذریعے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو بچوں میں آئرن کی کمی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ ہمارا ایک اہم برانڈ نیسلے بنیاد بچوں کو آئرن کی کمی سے تحفظ دیتے ہوئے ایک بہتر مستقبل کی مضبوط بنیا دبنانے میں اہم کردارا دا کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ نیسلے اور ٹیلی نار کے مابین ہونے والی یہ شراکت بچوں تک متوازن غذا کی آگاہی پہنچانے اور ان میں آئرن کی کمی پرقابو پانے کے سفر میں سنگ میل ثابت ہو گی۔“ اس سلسلے میں نیسلے پاکستان کی جانب سے بچوں کی متوازن غذا، بہترین نیوٹریشن ، آئرن کی کمی کی علامات اور اس سے بچاو¿ سے متعلق ٹیلی نا رخوشحال وطن پلیٹ فارم پر لائیوشوز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس مشتر کہ اقدام کا اولین مقصد بچوں کی غذا کو بہتر بنانا اوران میں آئرن کی کمی کے خدشے کو دور کرنا ہے۔نیسلے اور ٹیلی نار کی یہ با ہمی کوشش نا صرف بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک مثبت تبدیلی کا آغاز ہے بلکہ ان کے بہتر مستقبل کی ایک مضبوط بنیاد بھی ہے تا کہ یہ بچے زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ ر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں