اسٹاک ایکسچینج اور اے سی سی اے کے مابین معاہدہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈاکا¶نٹنٹس (اے سی سی اے) نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جو دونوں اداروں کے درمیان ایک انتہائی اہم معاہدہ ہے ۔اس معاہدے میں مالیاتی خواندگی اور شمولیت پر صلاحیت میں اضافے ، علم کے اشتراک، ماحولیات، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) ، پائیدار ترقی کے اہداف ، عمودی سی پیک، سرمایہ کاری کا انتظام، آئی پی اوز اور سماجی کاروباری شخصیت پر توجہ دی گئی ہے۔دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او ر فرخ خان نے پی ایس ایکس اور اے سی سی اے کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کاروں، ایشورز اور اور اسٹارٹ اپس کو مبارکباد دی جو اس مفاہمتی یاداشت پر دستخط سے فائدہ اٹھائیں گے پی ایس ایکس اور اے سی سی اے کے درمیان جاری تعاون کو مزید تقویت دے گا

۔انہو ںنے مزید کہا کہ یہ مفاہمتی یاداشت کیپٹل مارکیٹس اور مارکیٹ کے شرکاءکو فائدہ پہنچانے کے لیے رہنما اصول پیش کرتی ہے جس کے تحت اے سی سی اے اور پی ایس ایکس کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے اور ن کی اپنی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مالی خواندگی، شمولیت، ای سی جی ، عمودی سی پیک ، اور سرمایہ کاری کے انتظام کے علاوہ دیگر شعبوں میں صلاحیتوں میں اضافہ ہو ۔مزید برآں، یہ مفاہمتی یاداشت پی ایس ایکس اور اے سی سی اے کو پی ایس ایکس کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے دائرہ کار پر معلومات کو پھیلانے کے لیے ورکشاپس اور ویبنرز منعقد کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور۔ مزید برآں، مفاہمتی یاداشت میں میں سٹارٹ اپس کے لیے ان کی مالی سرگرمیوں کے بارے میں رہنمائی کرنے اور ان کی مالی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے رہنمائی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایکس کے لیے اے سی سی اے کے کے ساتھ اس مفاہمتی یادشت پر دستخط کرنا قابل فخر ہے کیونکہ یہ اس کے مالیاتی خواندگی کے فروغ اور ملک میں بچت، سرمایہ کاری اور سرمائے کی تشکیل کے لیے پی ایس ایکس کے بطور ادارہ کام کرنے اور اس کام کی وضاحت کے لیے ایک ضروری وضاحت کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک کارآمد ثابت ہو گا

۔اے سی سی اے کے صدر جوزف اوولابی نے اس مفاہمتی یاداشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پی ایس ایکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کو باضابطہ بنانے پر خوشی ہے اور اور یہ پاکستان کے نوجوانوں اور پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیے ایک اہم موقع کی عکاسی کرتا ہے ۔مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے یہ باہمی عزم انفرادی سطح پر بااختیار بنانے اور پائیدار، جامع اقتصادی نمو کو بھی آگے بڑھانے کے لیے کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری نوجوان پیشہ ور افراد کی نہ صر ف صلاحیتوں میں اضافے کرے گی بلکہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں ان کے کردار کو بھی واضح کرے گی اور معاشی ترقی ، سرمائے کے اکٹھا کرنے اور سرمایہ داروں کی شمولیت کے لیے بھی ایک اہم ستون ہے ۔ یہ مفاہمتی یاداشت و پی ایس ایکس اور اے سی سی اے کو اپنے اسٹیک ہولڈرز نیٹ ورک کے لیے کیلنڈر تیار کرنے اور مشترکہ یا علیحدہ تقریبات اور سرگرمیاںمنعقد کرنے میں مدد دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں