جوس پر ٹیکس سے 40 ارب کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت کی جانب سے جوس پر ٹیکس عائد کرنے سے 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر فروٹ ایکسپورٹرز نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے وزیر اعظم کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوسز پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ فارمرز، پھلوں کے ایکسپورٹرز اور پلپ کنسٹریٹ بنانے والوں پر بوجھ بنے گا جس سے جوسز بنانے والی مقامی صنعت کی 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔

فروٹ ایکسپورٹرز نے کہا ہے کہ جوسز بنانے والی کمپنیاں 2 لاکھ ٹن پھل خریدتی ہیں، 10 فیصد ایکسائز ڈیوٹی سے فارمرز کی آمدن بھی متاثر ہوگی، جوسز سے ملنے والے محصولات میں کمی اور غیر دستاویزی کاروبار کو فروغ ملے گا، جوسز پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں