نیشنل بینک اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے درمیان معاہدہ پر دستخط

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان نے دو طرفہ فنانشل اور انشورنس سلوشنز پیش کرنے کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد اسٹیٹ لائف کے ہیڈ آفس میں منعقد کیا گیا۔ دونوں اداروں نے ایم او یو کے ذریعے بزنس اریجمنٹ پر اتفاق کیا جس میں نیشنل بینک کی جانب سے ’’ایمپلائی بینکنگ‘‘، ’’کیش مینجمنٹ سروسز‘‘، ’’انہانسمنٹ آف بینکا اشورنس بزنس‘‘ اور اسٹیٹ لائف کی جانب سے ’’انڈویڈوئل اورگرو پ لائف ہیلتھ اور سیونگز پراڈکٹس‘‘شامل ہیں۔

معاہدہ پر نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی اوراسٹیٹ لائف کے چیئرمین شعیب جاوید حسین نے دستخط کئے۔نیشنل بینک اور اسٹیٹ لائف کے دیگر سینئر ایگزیکٹوز بھی سائننگ تقریب میں شریک تھے۔

کیش مینجمنٹ کے تحت نیشنل بینک اپنی پراڈکٹس اورسروسز کی وسیع رینج کے ذریعے اسٹیٹ لائف کو موثر اور اچھے انداز سے کیش منیج کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

یہ سروسز اسٹیٹ لائف کے پراسسز کوترتیب دینے اور ڈیجیٹلائز کرنے، فنڈز کی بہتر نگرانی، روزمرہ کے کام کو خودکاربنانے اور ویلیو ایڈڈ ڈیجیٹل پراڈکٹس کیلئے مواقع دریافت کرنے میں سہولت فراہم کریں گی۔ ا اس کے علاوہ نیشنل بینک ایمپلائی بینکنگ ارینجمنٹ کے تحت اسٹیٹ لائف کے ملازمین کو بہتر ریٹس پر کنسیومر فنانسنگ پراڈکٹس بھی فراہم کرے گا۔

پہلی مرتبہ اسٹیٹ لائف کے جدید پروٹیکشن پلانز اورہیلتھ کوریج بینکا اشورنس حل پاکستان بھر میں نیشنل بینک کی 200سے زائد برانچوں میں صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔ پریمیم وصول کرنے کی سہولت نیشنل بینک کی تمام برانچز پر میسر ہوگی تاکہ مالی شمولیت اور سوشل سیکورٹی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں صارفین کو آسان اور موثر پولیسی ہولڈر سروسز فراہم کی جا سکیں۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف نیشنل بینک کے ملازمین کو اپنی انڈویڈوئل اورگرو پ لائف ہیلتھ اور سیونگز پراڈکٹس ترجیجی شرحوں پر فراہم کر ے گا۔ نیشنل بینک کے ملازمین کو پاکستان کے واحد AAA ریٹڈ انشورر کے بہترین پروٹیکشن پراڈکٹس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گاجو پالیسی ہولڈرز کیلئے 97.5فیصد بونس مختص کرتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رحمت علی حسنی نے اس ارینجمنٹ کو دونوں اداروں کیلئے باہمی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نیشنل بینک کی اسٹیٹ لائف کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک اداروں اور ان کے ملازمین کو خصوصی ترجیحی سروسز کی فراہمی سے اپنی کارپوریٹ شراکت داریوں سے استفادہ کررہا ہے۔ ہم سہولت اور بہتر کسٹمر سروس کیلئے ملازمین کے کام کی جگہ پر بینکنگ سروسز لارہے ہیں۔نیشنل بینک اس وقت کنزیومر فنانسنگ پراڈکٹس کی وسیع رینج کی پیش کش کررہا ہے جن میں ’’پرسنل لونز‘‘، ’’سونے کے عوض قرض‘‘، ’’ہاؤس لونز‘‘ اور ’’آٹو لونز‘‘ شامل ہیں۔

بینک کا پرسنل لونزکی کیٹگری میں بہت زیادہ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک اپنے جدید کیش مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے پاکستان کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی کو حل فراہم کرے گا، تاکہ اپنے وسائل سے موثر انداز میں مستفید ہو اور صارفین کے لئے نئے چینلز متعارف کروائیں جائیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب جاوید حسین نے کہا کہ ’’اسٹیٹ لائف انشورنس سیکٹر میں بہتر تبدیلی لانے میں ہمیشہ آگے رہا ہے۔

اسٹیٹ لائف اور نیشنل بینک کے درمیان سٹریٹیجک پارٹنر شپ کا اعلان کرنا باعث مسرت ہے کیونکہ یہ شراکت داری پاکستان کے دو بڑے قومی اداروں کو اکٹھا کرتی ہے جو ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے مقصد کے ساتھ پاکستان کے شہریوں کی مالی شمولیت اور تحفظ کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ یہ شراکت داری اسٹیٹ لائف کے پالیسی ہولڈرز کو ڈیجیٹل سلوشنز اور خدمات کے ذریعے بہت زیادہ سہولت فراہم کرے گی۔ شراکت داری کے ذریعے انڈویڈوئل لائف اور گروپ ہیلتھ پراڈکٹس کے دائرہ کار کونیشنل بینک کے ملازمین اور صارفین تک پھیلایا جائے گا تاکہ یہ پراڈکٹس ان کی زندگی کے اہم فیصلوں میں معاون ثابت ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں