آئی ٹی واحد صنعت جو برآمدات میں تیزی سے اضافہ کر سکتی ہے:زوہیب خان

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے کہا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقدہ ٹیک ایونٹ میں اپنی متنوع صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے ڈالرز کی اشد ضروریات کے حامل ملک کیلئے کئی ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے اور سودے حاصل کر لئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی انڈسٹری نے ملک کے سب سے بڑے اور جڑواں معاشی مسئلے یعنی تجارتی خسارے اور کرنٹ اکائونٹ خسارے کے حل پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے کہ آئی ٹی ہی ملک کی واحد صنعت ہے جو آنے والے سالوں کے دوران طویل عرصے تک برآمدات میں تیزی سے اضافہ کر سکتی ہے۔

محمد زوہیب خان نے بتایا کہ ریاض میں پاکستان پویلین نے ہزاروں وزیٹرز کو راغب کیا اور اس تقریب کے دوران سعودی حکومت اور ان کے چیمبرز آف کامرس کے اعلی عہدیداروں نے بھی پاکستان پویلین کا دورہ کیا جس میں پاکستان کی 150 بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اگلے سال ہم پاکستان پویلین کے لیے مزید بڑا اور نمایاں مقام حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں