حکومت سریے پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرے ،عارف جیوا

سابق چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیلوپرز (آباد)اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی عارف جیوا نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو فوکس کیا جائے تاکہ ملکی معیشت سنبھل سکے۔عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبے کا خام مال بہت زیادہ مہنگا ہوچکا ہے،سریے کی قیمت تاریخ کی بلند تیرن سطح پر پہنچ چکی ہے اوراب ایک عام آمدی اپنے گھر کا خواب بھی پوار نہیں کرسکتا۔عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان میں فی ٹن سریے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے،جو پہلے فی اسکوائر فٹ لاگت 700 روپے تھی ،اس وقت فی اسکوائٹر فٹ سرئیے کی لاگت 2200 روپے کی ریکارڈ پر پہنچ چکی ہے۔انکاکہنا تھا کہ درآمدی اسٹیل پر ڈیوٹی اور ٹیکسز بہت زیادہ ہیں ،پاکستان میں ابھی 1100 ڈالر فی ٹن پر سریا پہنچ چکا ہے۔عارف جیوا نے بتایاکہ اس وقت ایران میں 500 روپے فی ٹن سریا کی قیمت ہے ،چین سے 625 ڈالر فی ٹن سریا اس وقت مل رہا ہے ،یو اے ای میں 700 ڈالر فی ٹرن سرئیے کی قیمت ہے ،حکومت سریے پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرے تاکہ سریے کی قیمت کم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں