پی ٹی سی ایل کا ای گیمنگ سرگرمیوںکےلیئ شراکت داری کا اعلان

4Gنے اپنے نئے ای اسپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم، ’گیم کی‘ (GameKey) کے ذریعے پب جی موبائل کے ساتھ رواں سال کے دوران مختلف گیمنگ سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی سی ایل و یوفون کے نائب صدر ، وائرلیس کمرشل ، شہباز خان اور کمپنی سربراہ، ٹنسینٹ گیمز، خاور نعیم کے علاوہ دونوں اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔پی ٹی سی ایل گروپ اپنے ڈیجیٹل سروسز کے پورٹ فولیو کو مسلسل وسعت دے کر پاکستان کے گیمنگ منظرنامے میں اپنا کردار بڑھانے کےلئے کوشاں ہے

۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے جدید ترین گیمنگ پلیٹ فارم ’گیم کی‘ پر اس وقت پب جی موبائل کے تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے ای اسپورٹس گیمنگ ٹورنامنٹس میں سے ایک ’گیم کی ایرینا‘ جاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل و یوفون کے نائب صدر ، وائرلیس کمرشل ، شہباز خان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان کے عوام کی کنیکٹیوٹی اور ڈیجیٹل ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی وجہ سے مقبول عام ہے۔ پب جی موبائل کے ساتھ اپنے تازہ ترین معاہدے کے ذریعے ہم نوجوان نسل کی بدلتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات کے حساب سے اپنی مطابقت اور مستقبل کی تیاری کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای اسپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمیں امید ہے کہ نوجوانوں کو ایک موثر پلیٹ فارم اور قابل قدر مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے گا۔ٹنسینٹ گیمز کے کمپنی سربراہ ،خاور نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پی ٹی سی ایل اور یوفون 4Gکے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں کیونکہ اس شراکت داری کے ذریعے پاکستانی گیمرز کو گیمنگ کا بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی ای اسپورٹس مارکیٹ ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے مختلف عالمی ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ ہماری شراکت داری سے پاکستان کے گیمنگ کلچر اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔پی ٹی سی ایل اور یوفون 4Gپاکستان میں آن لائن گیمنگ کو فروغ دینے کے لئے اس باہمی تعاون کے تحت مختلف اقدامات کریں گے۔

 کمپنی نے ماہانہ پب جی موبائل گیمنگ آفر متعارف کرائی ہے جو صرف 100 روپے میں 10 جی بی پب جی موبائل ڈیٹا فراہم کرتی ہے تاکہ آن لائن گیمنگ کو ارزاں اور سب کے لئے قابل رسائی بنایا جاسکے۔اس پیکج کی تشہیر کے لیے ایک سوشل میڈیا مہم تیار کی جا رہی ہے جس میں یوفون کے 1000 منتخب صارفین کو مفت پب جی موبائل ان ایپ آئٹمز دیے جائیں گے۔پی ٹی سی ایل گروپ اور پب جی موبائل کے مشترکہ اقدام ’گیم کی‘ ایرینا ٹورنامنٹ کو پاکستانی گیمنگ کمیونٹی کی جانب سے بہت مثبت ردعمل ملا ہے۔ مستقبل میں اس ٹورنامنٹ کو ایک سالانہ ایونٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ پیشہ ور اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی اپنی گیمنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں اور ملک کے بہترین کھلاڑیوں کے مقابلے میں اپنا ہنر آزما سکیں۔ایک جدید گیمنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے اور نوجوان گیمرز کے لئے آن لائن اسپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے نوجوان دوست برانڈز کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کی ہے جن کے ہاں نئی نسل کی بدلتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے کا عزم اور وژن موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں