تقریبِ افتتاح کمانڈ اینڈ کنٹرول سولجر بازار

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی جانب سےضلع ایسٹ  تھانہ سولجر بازار میں قائم ہونے والے 100 CCTV کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح کیا۔

 ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ضلع ایسٹ، ایس پی جمشید، سوشل ورکر عباس بادامی، CPK کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد سونی اور دیگر پولیس افسران نے  شرکت کی۔

مراد سونی نے پراجیکٹ کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی۔

اس موقعہ پر کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جس طرح مراد سونی اور انکی ٹیم کام کر رہی ہے عنقریب ہم کراچی سیف سٹی کی نصف کمی کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس پراجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ لیکر چلنے میں مراد سونی اور انکی ٹیم کا اہم کردار ہے جو دن رات کام کر کے اہلیان کراچی کی خدمت میں مصروف ہیں۔

کراچی شہر کو Clean, Green & Safe Neighbourhood کا تصور دینے والا ادارہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی CPK آنے والے وقت میں CPLC کی طرح ابھر کر سامنے آئیگا جسے کراچی پولیس کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

کراچی پولیس چیف نے مراد سونی اور انکی ٹیم کا بروقت کمانڈ اینڈ کنٹرول قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور انکی ٹیم نے کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی  ایسٹ ، ایس پی جمشید اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔

اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے والے CPK کی ٹیم میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں