نباف اور سی ایف اے ایس پی کے مابین معاہدہ

نباف اور سی ایف اے ایس پی نے “ٹریژری مینجمنٹ کی سند” پر اشتراک کی غرض سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) اور سی ایف اے سوسائٹی پاکستان(سی ایف اے ایس پی) نے بینکاری صنعت، ترقیاتی مالی اداروں، اسٹاک ایکس چینجز اور کارپوریٹ شعبے کے پیشہ ور افراد کی استعدادکاری کی غرض سے اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔

اس اشتراک کے تحت دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے امور اور سرگرمیوں، جیسے مشترکہ تربیتی پروگراموں،ویبنارز اور کانفرنسوں، میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ یہ ادارے ملکی مالی صنعت میں ٹریثری کے زمرے میں فرنٹ آفس، مڈل آفس اور بیک آفس سے منسلک پیشہ ور افراد کے لیے مشترکہ طور پر ٹریژری مینجمنٹ کی سند تیار اور پیش بھی کریں گے۔ نباف کے منیجنگ ڈائریکٹر ریاض نذر علی چنارا اور سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے ایڈووکیسی چئیر محمدشعیب نے سادہ مگر پ±روقار تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرائے فنانشل مارکیٹس اینڈ ریزرو مینجمنٹ گروپ محمد علی ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں