نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 ماہ میں آزمائشی پرواز

 نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے نیا تعمیری معیار حاصل کر لیا، اس کا کثیر سطح کا 55 فیصد کام مکمل ہو چکا اور 2 ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا این جی آئی اے کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 51 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

جدید حفاظتی خصوصیات کی تنصیب پر پیش رفت، این جی آئی اے کا لازمی حصہ 39 ہولڈ یا ہینڈ بیگج اسکیننگ مشینوں کی تنصیب کے ساتھ  تیزی سے  آگے بڑھ رہا ہے۔

نئی مشینوں کی تنصیب کے بعد مسافروں کی سکریننگ کے حوالے سے قابل اعتماد عنصر میں اضافہ ہوگا۔ زیر تعمیر این جی آئی اے گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

توقع ہے اس سے گوادر جزیرہ نما میں ترقی کو تحریک ملے گی اور پاک چین  تجارت کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں