سندھ میں آٹا 95 روپے کلو دستیاب، فلور ملز ایسوسی ایشن کا اعلان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن، سندھ ریجن کے چیئرمین چوہدری عامر نے بتایا کہ 2روز قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور وزیر خوراک مکیش کمار چاؤلہ کے ہمراہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ صوبے بھر میں 95 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے گا، اس اعلان پر گزشتہ روز (جمعرات) سے عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کی قلت ہے نہ ہی افراتفری کی صورتحال ہے، اب سندھ میں آٹے کے لیے عوام کو کسی قسم کی قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔

سندھ ریجن کے چیئرمین نے بتایا کہ 50کلو میدے کی بوری کی ایکس مل قیمت 5940 روپے، 50 کلو آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 4740 روپے اور 10کلو گرام آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 953 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں