ایس ای سی پی نے مضاربہ سیکٹر کیلیے ماسٹر سرکلر جاری کر دیا

 ایس ای سی پی نے مضاربہ سیکٹر کی ریگولیٹری کمپلائنس میں بہتری اور آسانی فراہم کرنے کے حوالے سے مضاربہ سیکٹر کیلیے ماسٹر سرکلر جاری کر دیا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق مضاربہ سیکٹر کیلیے اب تک جاری ہونے والے تمام سرکلر، نوٹیفیکیشن، ہدایات پر مشتمل ایک جامع ایس آر او 2310(I)/2023 جاری کیا ہے۔

جامع سرکلر میں تمام منسوخ شدہ اور متروک قانونی تقاضوں کو حذف کر دیا گیا ہے مضاربہ سیکٹر کی ریگولیٹری رجیم کے جائزہ کی مشق ملک میں اسلامی مالیاتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کی کا وشوں کا حصہ ہے۔ یہ سرکلر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں