ملک سے تولیوں کی برآمدات میں 5 ماہ کے دوران 4 فیصد کمی ہوئی ، شماریات بیورو

 ملک سے تولیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اور ادارہ برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک سے تولیوں کی برآمدات کاحجم 410 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو429 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

نومبرمیں تولیوں کی برآمدات کاحجم 93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرمیں 105 ملین ڈالرتھا، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں تولیوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں