سی ڈی این ایس کا نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایزی کیش متعارف کرانے کا فیصلہ

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایزی کیش متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ڈی این ایس کے سینئر عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ حال ہی میں موبی لنک کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد دونوں ادارے اپنے صارفین کو جازکیش موبائل والٹس کے ذریعے سہولت فراہم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں اداروں کے درمیان اس معاہدے کے بعد بیوائوں اور بزرگ شہریوں سمیت 40 لاکھ افراد ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے ذریعے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ساتھ سی ڈی این ایس کے اس طرح کے ایم او یو ڈیجیٹل اصلاحات کا حصہ ہیں جن کے ذریعے صارفین کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس نے جاری مال سال کے دوران 20 دسمبر 2022 تک 720 ارب روپے کے تازہ بانڈز جاری کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال (2022-23) کے لیے 1.3 ٹریلین روپے کا نظرثانی شدہ ہدف مقرر کیا ہے جو ملک میں بچت کے کلچر کو فروغ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں