خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ، درآمدات میں کمی ریکارڈ

ملک سے خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.90 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات کاحجم 2.743 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبرمیں خدمات کے شعبے کی برآمدات کاحجم 650 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال نومبرمیں خدمات کے شعبے کی برآمدات کاحجم 570ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔پہلے 5 ماہ میں خدمات کے شعبے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، جولائی تا نومبر خدمات کی درآمدات پر3.765 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.456 ارب ڈالرتھا۔

نومبرمیں خدمات کے شعبے کی درآمدات پر715 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 27 فیصدکم ہے، گزشتہ سال نومبرمیں اس شعبے کی درآمدات کاحجم 973 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں