وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی سے چیلا رام کیولانی کی سربراہی میں پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین چیلا رام کیولانی کی سربراہی میں وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی ایگرو پروڈکٹس وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ نمائندے بھی موجود تھے۔

پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں سابق چیئرمین میاں صبیح الرحمان، سینئر وائس چیئرمین حسیب علی خان، ممبران ایم سی فواد حامد غریب، چوہدری محمد رفیق ،سمیع اللہ نعیم، سیکرٹری جنرل کاشف الرحمان اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت تجارت کے نمائندوں کو چاول کے برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

بجلی اور گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ای ڈی ایف بورڈ میں ایسوسی ایشن کی نمائندگی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ چاول کے کاروبار کو بھی صنعت کا درجہ دیا جائے کیونکہ چاول کا کاروبار پاکستان کی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں