پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبرکے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکتے،اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی۔

پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کوآخری موقع دیا گیا تھا کہ وہ 31دسمبر 2022 تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔ مرکزی بینک سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایک بار پھر زور دے کر کہا گیا ہے کہ نوٹ تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے۔

آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کانٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔ لہذا عوام سے درخواست ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹتبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرا لیں، تاکہ بچت کیے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں