مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 3.7 فیصد کی نمو ریکارڈ

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 1.658 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 1.598 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 326 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 16.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 391 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکتوبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 355 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو نومبر میں کم ہو کر 326 ملین ڈالر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں